سعودی عرب میں رہنے والوں کے خرچے میں بے حد ضافہ ہونے والا ہے، وہ اہم ترین چیز جو 4 گنا مہنگی ہونے والی ہے

سعودی عرب میں رہنے والوں کے خرچے میں بے حد ضافہ ہونے والا ہے، وہ اہم ترین چیز ...
سعودی عرب میں رہنے والوں کے خرچے میں بے حد ضافہ ہونے والا ہے، وہ اہم ترین چیز جو 4 گنا مہنگی ہونے والی ہے

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کار کی انشورنس کروانا اب کوئی آسان کام نہیں رہا کیونکہ ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافے کے ساتھ کار انشورنس کے اخراجات میں بھی حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے اور تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ 400 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

عریبین بزنس کی رپورٹ کے مطابق گاڑی مالکان انشورنس کے اخراجات میں اس قدر اضافے پر پریشان ہیں اور حکام سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ان اخراجات میں کمی لائی جائے، لیکن دوسری جانب انشورنس کمپنیوں کا کہنا ہے کہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور اس کے نتیجے میں حادثات کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ انشورنس کے اخراجات کم نہیں ہوں گے بلکہ مزید بڑھیں گے۔

سعودی عرب میں ہر شہری غیر ملکی ملازمین کے خلاف کام کرے گا, لرزہ دینے و الا قانون متعارف کروادیا گیا

سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ سڑکوں کے کنارے موجود کنکریٹ کے بلاک حادثات کی شرح میں اضافے کی ایک وجہ ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ان بلاکس کی وجہ سے حادثات کی شرح میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ ایک اور اہم وجہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے اختتام تک حادثات کی تعداد 11 لاکھ سے تجاویز کرچکی ہوگی، جبکہ انشورنس کمپنیوں کو ان حادثات کے باعث ہونے والے نقصان کا تخمینہ 105 فیصد بتایا گیا ہے۔

مزید : عرب دنیا


loading...