ٹی وی چینلز کو انٹرویو کے پیسے نہیں لیتا،ایک لیکچرکے ایک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز لیتا رہا ہوں :پرویز مشرف

ٹی وی چینلز کو انٹرویو کے پیسے نہیں لیتا،ایک لیکچرکے ایک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز ...
ٹی وی چینلز کو انٹرویو کے پیسے نہیں لیتا،ایک لیکچرکے ایک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز لیتا رہا ہوں :پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف نے کہاہے کہ وہ ٹی وی چینلز کو انٹرویو کے پیسے نہیں لیتے بہر حال آپ لوگوں کو پانچ دس ہزار ڈالر فی انٹرویو مجھے دینے چاہئیں ،لیکچر دینے کا ایک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر لیتا تھا ۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کو خصوصی انٹرویو میں پرویز مشرف کا کہناتھا کہ میرے پر کرپشن کا ایک روپیہ حرام ہے،میری کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے،لندن میں میرے پاس رہنے کو کچھ نہیں تھا اس لیے دوست کے گھر میں رہا،میں بہت غریب ہوگیا تھا،سعودی شاہ عبداللہ نے بھائیوں کی طرح میری مدد کی ،کنگ عبداللہ کے جہاز میں بیٹھ کر لندن میں آیا ہوں۔ان کا کہناتھا کہ میں نے لیکچرز دیے اور کتاب لکھی تو میرے حالات بہتر ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ میں چالیس منٹ کے ایک لیکچر کا ایک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز لیتاتھا اور بھارت میں بھی لیکچر دیئے ۔صحافی کے سوال کے جواب میں پرویز مشرف کا کہناتھا کہ وہ ٹی وی شوز کے پیسے نہیں لیتے بہر حال آپ لوگوں کوفی انٹرویو پانچ دس ہزار ڈالر مجھے دینے چاہیے ۔

مزید :

قومی -