پاناما پر عدالت کا فیصلہ قبول ہوگا، ہم نے اس ملک کو خون سے بچایا ہے:عمران خان

پاناما پر عدالت کا فیصلہ قبول ہوگا، ہم نے اس ملک کو خون سے بچایا ہے:عمران خان
پاناما پر عدالت کا فیصلہ قبول ہوگا، ہم نے اس ملک کو خون سے بچایا ہے:عمران خان

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا وہ ہمیں قبول ہوگا، 31کی رات اگر لاشیں گرتیں تو معاملات کنٹرول سے باہر ہو جاتے،ہم نے اس ملک کو خون سے بچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماءنیوز کے پروگرام "ندیم ملک لائیو"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 2نومبر کو کال دی تھی،حکومت نے گھبرا کر 2سے پہلے 28کو ہی پکڑنا شروع کردیا تھا۔پولیس نے لوگوں کے گھروں میں جا کر گرفتاریاں کیں،کارکنوں کے علاوہ ان کے رشتہ داروں کو بھی پکڑا گیا۔ہم کوئی قانون نہیں توڑ رہے تھے، لاہور ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ نے ہمیں اجازت دی تھی،پنجاب حکومت نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ نے میرے اندر سے خوف ختم کردیا ہے،ڈنڈے کھانے سے ڈرتا تو ان کے خلاف کھڑا کیوں ہوتا۔ہم 2نومبر کو مار کھانے کے لئے تیار تھے، کمانڈوسکواڈتیار کر رکھا تھا جن کی ٹریننگ بھی کی گئی تھی۔راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی وجہ سے پرویز خٹک کو شدید غصہ تھا اگراس دن لاشیں گرتیں تو معاملات کنٹرول سے باہر ہو جاتے لیکن ہم نے اس ملک کو خون سے بچایا ہے۔2014میں بھی راحیل شریف نے نواز شریف کے کہنے پر مجھ سے رابطہ کیا تھا۔

ملک میں غدر ، ہمارے وزیر اعظم کا مذاق اڑایا جارہا ہے،میں ہوتا تو استعفیٰ دے دیتا ،ملک کا مفاد سب سے سپریم، جس کیلئے کچھ بھی کیا جاسکتاہے:پرویز مشرف

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پاناما پر مذاق ہو رہا تھا،آج بھی حکومت نے وقت مانگ لیا،لگ رہا ہے حکومت احتساب سے بھاگ رہی ہے جبکہ عدالت نے کہا ہے کہ 2سماعتوں میں کیس ختم ہو سکتا ہے۔آج کے جواب میں کہا گیا کہ مریم نواز کے زیر کفالت نہیں ہے،عدالت میں کہا گیا کہ چیئر مین نیب چین گئے ہوئے ہیں۔ہم اپنے ثبوت جمع کریں گے،نیب کے پاس 1998سے ثبوت پڑے ہیں۔خواجہ آصف اور شیخ رشید نے کہا کہ لندن کے فلیٹ میں گئے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کب ہو رہے ہیں ، کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن لگ رہا ہے کہ نواز شریف نے اپنے ساتھ سب کو لے جانا ہے۔نواز شریف نے معاہدے توڑے تو ہی کیسز دوبارہ شروع ہوئے ہیں،وہ اپنے آپ کو بچانے کے لئے ملک کو داو پر لگا رہا ہے۔ڈبل شاہ اور نواز شریف کا مفاد ایک ہی ہے،یہ کرپشن کی یونین بنی ہوئی ہے۔

مزید : قومی


loading...