وزیراعلیٰ سندھ کا نمائش چورنگی اورملیر سے گرفتارمظاہرین کورہا کرنے کا حکم
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ نے نمائش اورملیر سے گرفتارمظاہرین کورہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان کا کہناہے کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے علماءکے وفد نے ملاقات کی ہے،وزیر اعلیٰ نے ملاقات کے بعد ملیر سے گرفتار کیے گئے مظاہرین کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے،وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ فیصل رضا عابدی اسلحہ لائسنس دکھا دیں چھوڑ دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ مولانا یوسف مرزا اپنی ضمانت کروائیں،ان کو ضمانت کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔