ہائی کورٹ :لو میرج کیس میں ماں بیٹی میں تلخ کلامی ،گتھم گتھا ہو گئیں

ہائی کورٹ :لو میرج کیس میں ماں بیٹی میں تلخ کلامی ،گتھم گتھا ہو گئیں
ہائی کورٹ :لو میرج کیس میں ماں بیٹی میں تلخ کلامی ،گتھم گتھا ہو گئیں

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی)پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی خاوند کے حق میں بیان دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ آمد،بیٹی کی جانب سے ملاقات سے انکار پر ماں بیٹی تلخ کلامی کے بعد گتھم گتھا ہو گئیں.

جسٹس شہباز رضوی کے چھٹی پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی،لو میرج کرنے والی مافیہ بی بی عدالت میں پیش ہو کر اپنے خاوند کے حق میں بیان دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ پہنچی،اسی اثنا میں لڑکی کی والدہ موداں بی بی اپنی بیٹی سے بات کرنے کے لئے آگے بڑھی تاہم بیٹی نے ماں سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔بیٹی کے انکار پر ماں بیٹی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور بات بڑھتے ہوئے مار کٹائی تک جا پہنچی، موقع پر موجود عدالتی اہلکاروں اور پولیس نے مداخلت کر کے ماں بیٹی کے درمیان بیچ بچاﺅ کرایا،لو میرج کرنے والی لڑکی کی والدہ موداں بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چنیوٹ کے رہائشی سلمان نے اس کی بیٹی کو اغواءکر رکھا ہے ،عدالت اسے بازیاب کرائے۔

مزید : لاہور


loading...