پولیس اہلکار 5دیسی مرغے ،70کبوتر اٹھا کرلے گئے ،خاتون کی درخواست پر عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

پولیس اہلکار 5دیسی مرغے ،70کبوتر اٹھا کرلے گئے ،خاتون کی درخواست پر عدالت نے ...
پولیس اہلکار 5دیسی مرغے ،70کبوتر اٹھا کرلے گئے ،خاتون کی درخواست پر عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

  


لاہور(نامہ نگار)شہری کے گھر گھس کر5دیسی مرغے اور 70 کبوتر اٹھا کر لے جانے اورخواتین پر تشدد کرنے والے تھانہ گجرہ پورہ پولیس کے اہلکاروں کے خلاف خاتون نے سیشن عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج اشفاق احمد نے متعلقہ تھانے سے آج 8نومبرکو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست گزارثمینہ بی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر اندراج مقدمہ کی درخواست میںموقف اختیار کیا ہے کہ فقیر حسین کے خلاف تھانہ گجرپورہ پولیس نے قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کررکھاہے جبکہ فقیرحسین نے عدالت سے اپنی عبوری ضمانت کرارکھی ہے لیکن اس کے باوجود تھانہ گجرپورہ کے اے ایس آئی پرویز نے اپنے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ فقیر حسین کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا،پولیس اہلکاروں نے درخواست گزر سمیت گھر میں موجود دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس اہلکارجاتے ہوئے گھر 5دیسی مرغے اور 70 کبوتر بھی ساتھ لے گئے.

بعدازاںپولیس اہلکاروں نے درخواست گزار کو مبینہ طو ر پر7ہزار روپے رشوت لے کرچھوڑ دیا، عدالت سے استدعا کی مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے جس پرعدالت نے متعلقہ پولیس سے آج معاملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

مزید : لاہور


loading...