عراق سے بڑی قبر دریافت، 100سرکٹی لاشیں ملنے کا انکشاف

عراق سے بڑی قبر دریافت، 100سرکٹی لاشیں ملنے کا انکشاف
عراق سے بڑی قبر دریافت، 100سرکٹی لاشیں ملنے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عرب ملک عراق کے علاقے موصل سے بڑی قبر دریافت ہوئی ہے،اس قبر سے 100سرکٹی لاشیں ملی ہیں۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق عراقی فوج کا کہنا ہے کہ موصل کے جنگ زدہ علاقے سے ایک بڑی قبر دریافت ہوئی ہے،اس قبر سے 100سربریدہ لاشیں ملیں ہیں،بتایا جاتا ہے کہ یہ علاقہ دولت اسلامیہ کے زیر کنٹرول تھا۔
جوائنٹ ملٹری کنٹرول کے ترجمان یحییٰ رسول کا کہنا ہے کہ بغداد کی فارنزک ٹیم ان لاشوں کا جائزہ لے رہی ہے،ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ لاشیں کس کی ہیں،آیا کہ یہ لاشیں فوجیوں کی ہیں یا عام شہریوں کی تحقیقات کے بعد ہی بتا جاسکے گا،یہ قبر حمام العلیل سے ملی   ہیں،2014ءمیں اس علاقے پر آئی ایس آئی ایل نے قبضہ کیا تھا ۔