حکومت برطرف کی جائے، جمشید دستی کا چیف جسٹس کو خط

حکومت برطرف کی جائے، جمشید دستی کا چیف جسٹس کو خط
حکومت برطرف کی جائے، جمشید دستی کا چیف جسٹس کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھکر (ویب ڈیسک) پاکستان عوامی راج کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی، مرکزی سیکرٹری جنرل رانا محبوب اختر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کی نااہل کرپٹ اور غیر ذمہ دار حکومت کو فوری طور پر برطرف کریں  کیونکہ موجودہ حکمران اور حکومت ناصرف عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے بلکہ اکثریت کے بل بوتے پر حکومت نے پارلیمنٹ سے ایسے بل پاس کرالئے ہیں جو آئین، قانون اور عوام کی امنگوں کی قطعی برعکس اور خلاف ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس کے نام کھلے خط میں کہا ہے کہ نااہل نواز شریف کو صدر مسلم لیگ ن بنالیا گیا ہے جو مسلسل عدالتی احکامات کی توہین کررہے ہیں۔ نواز شریف سمیت حکومتی وزراءو لیگی رہنما عدالتوں اور عسکری اداروں کے علاوہ دیگر تمام قومی و آئینی اداروں کے خلاف مہم جوئی مصروف ہیں اور توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں۔ قومی و آئینی اداروں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

مزید :

بھکر -