فیس بک پر شادی عذاب بن گئی، رائے ونڈ میں شوہر کا بیوی پر تشدد، گھر سے نکال دیا

فیس بک پر شادی عذاب بن گئی، رائے ونڈ میں شوہر کا بیوی پر تشدد، گھر سے نکال دیا
فیس بک پر شادی عذاب بن گئی، رائے ونڈ میں شوہر کا بیوی پر تشدد، گھر سے نکال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رائے ونڈ (ویب ڈیسک)فیس بک کے ذریعے کرائی شادی کامیاب نہ ہوسکی، غربت کی ماری عارف والا کی رہائشی سکیورٹی گارڈ کی بیٹی دوسری بار شادی کرانے کے باوجود گھر نہ بساسکی، رائے ونڈ میں نئے سسرالیوں نے ظلم کرکے گھر سے نکال دیا جبکہ  جہیز کا سامان واپس دینے سے انکاری ہوگئے۔

ماڈل ٹاﺅن لاہور 106 ای بلاک میں سکیورٹی گارڈ محمود کی بیٹی شہنیلا نے بتایا کہ اس شادی 6 اگست 2017ءکو رائے ونڈ میں آصف ارائیں  ساکن ارشد کالونی سے ہوئی جو کہ فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے۔ اس نے بتایا کہ اس کے شوہر آصف ارائیں کا رویہ پہلے دن سے ہی اس کے ساتھ بیگانوں جیسا تھا وہ کسی اور کو پسند کرتا تھا اور مجھ سے شادی کرانا ہی نہیں چاہتا تھا، اس نے گھر والوں کی ضد کی وجہ سے مجھ سے مجبوراً شادی کرائی، اس کے دیور سہیل اس کی ساس اور نند نادیہ کا سلوک بھی بہت سخت تھا ،وہ بہو کو نوکرانی کے روپ میں دیکھنا چاہتے تھے اور وہ اس کو کم جہیز لانے پر لعن طعن کرتے اور ہر وقت پورے گھر کے کام کا بوجھ ڈال دیتے اور کھانے کو بھی پورا نہ دیتے ۔

روزنامہ خبریں کے مطابق آصف کی والدہ نے بتایا کہ آصف کے بھائی عمر نے آصف کے رشتہ کا اشتہار فیس بک پر دیا جس پر اس کا شہنیلا سے رابطہ ہوا اورپھر والدین کی رضا مندی سے باقاعدہ شادی کرائی گئی، آصف کی والدہ، بہن اور بھائی سہیل نے کہا کہ شہنیلا اور اس کا باپ فراڈیے ہیں، شہنیلا کا شادی والے دن سے ہی رویہ ان کے ساتھ عجیب و غریب تھ۔ وہ اپنے ساتھ لائے ہوئے موبائل سے جڑے رہنے کے علاوہ گھر کا کوئی کام کاج نہیں کرتی تھی۔ ایک بار رات گئے جب اس کے شوہر آصف نے اس کو موبائل پر کسی کو میسج بھیجتے پکڑلیا تو اس نے موبائل زمین پر پٹخ کر توڑ دیا اور شور شرابا کرکے خود کو معصوم ظاہر کرتی رہی، پھر خود ہی والد کو فون کردیا جبکہ اس کا والد اگلے روز یہاں آکر اس کو ساتھ لے گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہنیلا کا والد ان کے گھر آکر کہتا ہے کہ اس کی بیٹی کو دورہ پڑتا ہے اور وہ کچھ بھی کرجاتی ہے، میں معافی مانگتا ہوں، لیکن جب یہ بات شہنیلا کی والدہ سے پوچھی گئی تو اس نے انکار کردیا۔

مزید :

جرم و انصاف -