چین پاکستان کی معیشت کو پاﺅں پر کھڑا کرنا چاہتا ہے :اقتصادی ماہر وقار مسعود

چین پاکستان کی معیشت کو پاﺅں پر کھڑا کرنا چاہتا ہے :اقتصادی ماہر وقار مسعود
چین پاکستان کی معیشت کو پاﺅں پر کھڑا کرنا چاہتا ہے :اقتصادی ماہر وقار مسعود

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اقتصادی ماہر ڈاکٹر وقار مسعود نے کہاہے چین چاہتا ہے کہ پاکستان کی معیشت اپنے قدموں پر کھڑی ہوجائے ، مدد کے دعووں پر اعتبار کیا جا سکتاہے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر وقار مسعودنے کہا کہ چین کی مدد کے ابھی تک دعوے ہیں لیکن ان باتوں پر اعتبار کیا جا سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ اس وقت دیکھنا یہ ہے کہ کیا ہم موجودہ معاشی بحران سے نکل آئیں گے؟ انہوں نے کہا کہ چین کا اندازسعودی عرب سے بہت مختلف ہے ، وہ پاکستان کو بہت کم مارجن پر پہلے ہی سات آٹھ ارب ڈالر کا قرض فراہم کرچکا ہے ۔ چین چاہتا ہے کہ پاکستان کی معیشت اپنی قدموں پر کھڑی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی آئی ایم ایف کاوفد پاکستان میں موجود ہے اور اگر ہماری معاشی مسائل نہیں رہے تو پھر وہ یہاں پر کیوں ہے ؟

مزید : قومی /بزنس