محمکہ وائلڈ لائف کی کارروائی پردیسی پرندوں کا شکار کرنے والا پرندوں سمیت گرفتار

محمکہ وائلڈ لائف کی کارروائی پردیسی پرندوں کا شکار کرنے والا پرندوں سمیت ...
محمکہ وائلڈ لائف کی کارروائی پردیسی پرندوں کا شکار کرنے والا پرندوں سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ رپورٹ(سید ریحان شبیر) عمرکوٹ کے شہر ڈھورونارو کے قریب دوران تلاشی وائلڈ لائف حکام نے ستائیس مہمان پرندے برآمد کرلیئے، 27 پرندوں میں سے بیشتر کو شکاری نے حلال کردیا۔علی اصغر نامی ماہی گیر کلانکر جھیل سے پردیسی پرندوں کا شکار کر کے فروخت کرنے کے لیے شہرلے جا رہا تھا جبکہ شکار کرنے والے ماہی گیر اصغر علی ملاح گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا گیاہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے انچارج انسپیکٹر ادھے سنگھ نے میڈیا  کو بتایا کہ کلانکر جھیل پر دیگر ممالک کینیڈا،سائیبرا اور رشیاء سے یہ نایاب پرندے آتے ہیں جن کو مقامی ماہی گیر شکار کرکے مختلف شہروں میں فروخت کرتے ہیں جو کہ ایک غیرقانونی عمل ہے جسکی ہمیں خفیہ اطلاع ملی اور معلوم ہوا کہ کلانکر جھیل پر پردیس سے مہمان پرندوں کا شکار کرکے بیچا جارہاہے تو ہم نے فوری کاروائی کرکے 27پردیسی پرندوں سمیت شکاری ماہی گیر علی اصغر کو حراست میں لےکر قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔


ملزم  ماہیگیر  علی اصغر نے میڈیا  کوبتایا کہ کلانکر جھیل سے مچھلی ختم  ہوچکی ہے ہم مچھیرے ہیں ہمارہ گذر سفر مچھلیوں پر ہی ہوتاہے۔ مچھلی ختم ہونے کے باعث اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے مجبورا ان پردیسی پرندوں کو بیچ کر دو وقت کی روٹی کا اہتمام کرتے ہیں۔ علی اصغر ملاح نے مزید کہا کہ کلانکر جھیل پر بڑے لوگ بڑی بڑی گاڑیوں میں آ  کر ان پرندوں اور دیگر جانوروں کا  شکار کرتے ہیں ان کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی جاتی مگر ہم جو بھوک و افلاس کی وجہ سے شکار کریں تو ہم غریبوں کو گرفتار کرلیا جاتاہے اور  قانونی کاروائی کی جاتی ہے.