اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کا روحانی عمل

اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کا روحانی عمل
اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کا روحانی عمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شاہدنذیر چودھری )میں ایم بی اے کی سٹوڈنٹ ہوں ۔میرا فائنل سمسٹر ہے جس کے بعد گھر والے میری شادی کردینا چاہتے ہیں ۔مجھے ایک لرکا بہت پسند ہے ۔میں چاہتی ہوں کہ میری شادی اس سے ہوجائے مگر ذات برادی درمیان میں آڑے آتی ہے ۔میں نے امی کو اسکے بارے میں بتایا تو امی نے صاف طور پر جواب دے دیا ہے کہ ایسا ممکن نہیں ۔میں والدین کی مرضی سے ہی شادی کروں گی اور کبھی کوئی غلط قدم نہیں اٹھاوں گی۔لیکن اس لڑکے سے شادی نہ ہوئی تو مجھے بہت دکھ ہوگا ۔وہ بڑا نیک لڑکا ہے اور اچھی پوسٹ پر بھی ہے ۔میرا استخارہ کرکے بتائیں کیا اس سے شادی ہوجائے گی یا نہیں(مومنہ ،لاہور)
جواب۔استخارہ کی رو سے آپ کی شادی کا امکان ہے تاہم درمیان میں کوئی تیسرا سمجھدار بندہ پڑے گا تودونوں طرف کے بڑے آمادہ ہوں گے ۔یہی کیفیت دوسری جانب بھی نظر آتی ہے ۔اس کے والدین بھی غیر ذات میں رشتہ کرنے سے گریزاں لگتے ہیں تاہم اللہ کی کوئی خاص مہربانی ہوگی کہ دشواریاں ختم ہوجائیں گی۔اس دوران کڑی آزمائش آئے گی ،اس سختی کے دور سے گذرنے کے تحمل کیجے اور اللہ سے مدد مانگیں اپنے والدین کی مرضی کے برعکس کوئی قدم مت اٹھائے گا ۔آ پ یہ تسبیح روزانہ تین سو تیرہ بار پڑھیں ۔یا فتاح یا نصیر،اول آخر درود پاک سات سات بار لازمی پڑھیں۔ ( استخارہ سے اپنے مسائل اور ان کا حل جاننے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،والدہ کانام ،عمر،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں،جواب باری پر دیا جائے گا systemtoday14@yahoo.com )

مزید :

روشن کرنیں -