کینسر جیسے موذی مرض سے بچاؤ کی ایسی احتیاطیی تدابیر جو کسی بھی شخص کی جان بچا سکتی ہیں

کینسر جیسے موذی مرض سے بچاؤ کی ایسی احتیاطیی تدابیر جو کسی بھی شخص کی جان ...
کینسر جیسے موذی مرض سے بچاؤ کی ایسی احتیاطیی تدابیر جو کسی بھی شخص کی جان بچا سکتی ہیں

  

دنیا بھر میں کروڑوں افراد کینسر  جیسے موذی مرض کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں،صحت کی عالمی تنظیم کی ایک رپورٹ کے مطابق  سال 2032ء تک کینسر کے جان لیوا مرض کا شکار ہونے والے افراد  کی تعداد 14ملین سے بڑھ کر 22 ملین ہو جائے گی لیکن اگر مناسب تدابیر برائے تشخیص اور علاج مہیا کر دی جائیں تو اس میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔یہ مرض کیوں لاحق ہوتا ہے؟ اس کا شافی جواب تو شاید کسی کے پاس نہیں ہے لیکن ماہرینِ صحت اس بات پر متفق ہیں کہ اس کی بنیادی وجوہات جینز میں رونما ہونے والے تغیرات ہیں،غذا میں پائے جانے والے چند عناصر  بھی اس اس جان لیوا بیماری کی ایک بڑی وجہ ہیں ۔پاکستان میں بھی ہر سال کینسر کے موذی مرض کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھونے والے افراد کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے  جبکہ آبادی کے تناسب کے لحاظ سے دنیا میں سب سے زیادہ بریسٹ کینسر کے کیسز پاکستان میں پائے جاتے ہیں۔انسانی جسم میں کینسر کی ابتدائی علامات کون کون سی ہیں اور ان سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟ڈیلی پاکستان کی اس خصوصی رپورٹ کو دیکھ کر آپ بھی اس موذی مرض کے بارے میں وہ باتیں بھی جان سکتے ہیں جو کسی بھی انسانی جان کو بچانے کے لئے ضروری ہیں ۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

مزید : وڈیو گیلری