20 پاکستانی کمپنیوں کی پیرس میں منعقد ہونے والی ”ایکسپو پروٹیکشن“ میں شرکت

20 پاکستانی کمپنیوں کی پیرس میں منعقد ہونے والی ”ایکسپو پروٹیکشن“ میں شرکت
20 پاکستانی کمپنیوں کی پیرس میں منعقد ہونے والی ”ایکسپو پروٹیکشن“ میں شرکت

  

پیرس ( ایاز محمود ایاز) 20پاکستانی کمپنیوں نے پیرس میں منعقد ہونے والی تین روزہ 27 ویں ایکسپو پروٹیکشن جو 6 سے 8 نومبر2018 تک جاری رہے گی میں اپنی خصوصی مصنوعات کے سٹالز لگائے جس میں حفاظتی دستانے،حفاظتی آلات اور خطرے سے بچاو¿ کیلئے استعمال ہونے والی خصوصی مصنوعات شامل ہیں۔ نمائش میں بیس ہزار سے زائد لوگوں اور 33 ممالک کے نمائش کنندگان نے پاکستانی سٹالز کا دورہ کیا اور پاکستانی کمپنیوں کی اعلٰی اور معیاری مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ سفیر پاکستان معین الحق نے نمائش کا دورہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس نمائش میں شرکت سے پاکستانی نمائش کنندگان کو اپنے یورپین ہم منصبوں سے روابط، شراکت داری کو فروغ دینے، نئے تعلقات بنانے اور اپنی مصنوعات کو فرانس اور یورپین مارکیٹ تک رسائی دینے میں مدد ملے گی۔

مزید : تارکین پاکستان