فرائض سے غفلت برتنے والے ملازمین کیلئے بائیومیٹرک سسٹم نصب کیاگیا، المارخان

فرائض سے غفلت برتنے والے ملازمین کیلئے بائیومیٹرک سسٹم نصب کیاگیا، المارخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نورنگ آفیسر المار خان نے کہاہے کہ کام چور ملازمین کی حاضری کے لئے بائیو میٹرک سسٹم لگادیاکام چورملازمین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزاپنے دفترمیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرسنیٹری انسپکٹرحاجی آفنان علی اورٹی اوآرلوئردیرکرامت اللہ بھی موجودتھے شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے خدمات انجام نہ دینے والے ملازمین کے لئے یہاں کوئی گنجائش نہیں ہے اُنہوں نے کہاکہ بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے سے نہ صرف ملازمین کی حاضریاں یقینی ہوجائیں گی بلک شہریوں کومیونسپل سروسزبروقت دستیاب ہوں گی اُنہوں نے کہاکہ ڈیوٹی نہ دینے والوں کو نہ صرف تنخواہیں نہیں ملیں گی بلکہ اُن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اُنہوں نے مزیدکہاکہ ڈپٹی کمشنرلکی مروت جہانگیراعظم وزیر کی ہدایت پر غیر قانو نی سپیڈ بریکروں اورتجاوزات کے خلاف کاروائی جاری ہے کیونکہ ضلعی انتظامیہ عوام کوزیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لئے کوشاں ہیں۔