ایبٹ آباد،موسم سرما کی پہلی بارش لنڈا بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا

    ایبٹ آباد،موسم سرما کی پہلی بارش لنڈا بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا

  



ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)،موسم سرما کی پہلی بارش لنڈا بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا عورتیں بالخصوص بچوں کے لیے خریداری کے لیے حویلیاں کے لنڈے بازاروں میں خریداری میں مصروف عمل پیش پیش ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی بارش نے موسم میں اچھی خاصی سردی کا رنگ بھرنا شروع کر دیا ہے اور اس ٹھنڈ سے حویلیاں کے لنڈے بازاروں کی رونق میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے خریداروں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا غریب آدمی پہلے لنڈے سے خریداری کرلیتے تھے لیکن اب لنڈے بازاروں کے نرخ آسمانوں سے باتیں کررہے ہیں موجودہ حکومت کے دور ہر چیز کے نرخ سو فیصد سے بھی اوپر بڑھ گئے ہیں اور ایک سفید پوش شخص اپنی سفید پوشی کو قائم نہیں رکھ سکتا۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر