صوابی میں پولیس کی کارروائی،2 گرفتار،شراب اور کارتوس برآمد

صوابی میں پولیس کی کارروائی،2 گرفتار،شراب اور کارتوس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ)تھانہ پرمولی پولیس نے ایک عدد بوتل اور ایک عدد کین شراب کے علاوہ پستول بمع کارتوس برآمدکر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مشہور ڈانسلر احمد (ہجڑہ)خواجہ سراء کے محفل کے لیے ملزمان پشاور سے آئے ہوئے تھے۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی وضع کردہ ہدایات کی پیش نظر میں منشیات و جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی کے خاطر ضلعی پولیس سرگرم عمل ہیں۔اس سلسلے میں زیر قیادت ڈی ایس پی رزڑ محمد اعجاز کیڈٹ ایس ایچ او پرمولی سب انسپکٹر نیاز علی خان بمع نفری نے دوران ناکہ بندی ایک موٹر کار نمبری Lef-515 کو بعرض تلاشی روک لیا۔ دوران تلاشی موٹر کار سے ایک عدد بوتل،ایک عدد کین(گیلن) شراب اور ایک عدد 9mmپستول بمع کارتوس برآمد کرکے موٹر کار میں موجود دو ملزمان محمد یعقوب اور اشفاق احمد ساکنان حال پشاور کو گرفتار کر لیا۔ دریں اثناء زیدہ پولیس نے شاہد اللہ سکنہ لکی مروت کے قبضے سے 1037گرام چرس جب کہ کالو خان پولیس نے نیاز محمد سکنہ شیوہ سے 540گرام چرس بمعہ تیس بور پستول و کارتوس اور گدون پولیس نے عزیز احمد سکنہ ملک آباد سے 4087گرام چرس بر آمد کر کے گرفتار کر لیا۔پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔