رانا ثناء اللہ نے ضمانت کے لئے انسداد منشیات کی عدالت سے رجوع کرلیا
لاہور(نامہ نگار)منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنماسابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے ضمانت پر رہائی کے لئے انسدادمنشیات کی عدالت سے رجوع کرلیا،رانا ثناء اللہ کی طرف سے سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے درخواست ضمانت دائرکرتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاہے کہ سیف سٹی کیمروں کی فوٹیح کے بعد تمام مقدمہ جعلی ثابت ہوتا ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ کا جائزہ لیاجائے،درخواست میں مزیدکہاگیاہے کہ حکومت پر تنقید کرنے پرمیرے خلاف سیاسی کارروائی کی گئی اورمنشیات سمگلنگ کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،وقوعہ کی ایف آئی آر بھی تاخیر سے درج کی گئی جو مقدمہ کو مشکوک ثابت کرتی ہے،ایف آئی آر میں 21 کلو گرام ہیروئن سمگلنگ کا ذکرہے جوبعد میں 15کلوبتائی گئی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ منشیات سمگلنگ کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے،واضح رہے کہ انسداد منشیات کی عدالت نے دیگرنکات کی بنیادپرپہلی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد رانا ثناء اللہ نے ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائرکرتھی تاہم وہ بھی واپس لے لی تھی۔
رانا ثناء اللہ