کرپشن ہمارے محکمے میں ہو یا کسی اور جگہ سب کیخلاف کارروائی ہو گی، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب
لاہور(نامہ نگارخصوصی) ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہرنفیس نے کہاہے کہ کرپشن محکمہ میں ہو یا کسی اور جگہ سب کے خلاف کارروائی ہوگی، وہ گزشتہ روز لاہورہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،انہیں عدالت نے سرکاری افسروں کو بلیک میل کرنے والے اینٹی کرپشن سرکل انچارج کے خلاف عدم کارروائی کے مقدمہ میں طلب کیاتھا،ڈی جی اینٹی کرپشن نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ متعلقہ افسر کے خلاف عدالتی حکم پرمحکمانہ کارروائی شروع کردی گئی،عدالت نے اس بیان کی روشنی میں درخواست نمٹادی،بعدازاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے گوہر نفیس نے کہا کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی،محکمہ اینٹی کرپشن بلاتفریق کارروائیاں کررہاہے اور کرپشن کاخاتمہ ہماراعزم ہے۔
اینٹی کرپشن