معیشت کے غلط اعدادوشمار کی خبریں حکومت کیلئے لحمہ فکریہ ہے، فائق شاہ

معیشت کے غلط اعدادوشمار کی خبریں حکومت کیلئے لحمہ فکریہ ہے، فائق شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹی رپورٹر)امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اورصارفین پر33ارب کابوجھ لادنے پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے غریب اور بے بس عوام پر مہنگائی کابم گرانے کے بعد ان کی مشکلا ت میں مزید اضا فہ کر دیاہے جو کہ سرا سر نا انصا فی ہے انہوں نے کہاکہ معیشت کے غلط اعدادوشمارکی خبریں حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے مکمل معاشی تجزیہ نگاروں کی نگرانی میں اعدادوشمارسامنے رکھے جائیں کیو نکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام خطرناک حد تک بڑھ جا نے کی وجہ سے معیشت کی رہی سہی کسربھی نکال دے گا جبکہ حکومتی وزراء صرف اہداف سے نہیں چلیں گے بلکہ اہلیت اورمسلسل کوشش کانتیجہ بہتری لاسکتاہے انہوں نے آخر میں کہا کہ عمران خان اوران کی معاشی ٹیم کو چا ہیئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت معیشت کی بہتری کے لیے صَرف کریں چونکہ ملک کی سالمیت اورمستقبل معیشت سے جڑی ہو ئی ہیں۔