شا نگلہ میں جاری بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی نہ تھم سکا

  شا نگلہ میں جاری بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی نہ تھم سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ میں جاری بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی نہ تھم سکا۔ موسلادھار بارش کے بعد مین سڑکوں پر سلائیڈنگ۔ شانگلہ میں تیز ہواہوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری۔میدانی علاقوں میں بھی بارش خوب برسی۔ جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر ژالہ باری اور ہلکی برفباری ہوئی ہے۔ وادی الپوری کے پہاڑی سلولوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ۔ لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعما ل پھر سے شروع کیا ہے۔ شانگلہ میں سرما کی پہلی برف باری شروع ہوگئی۔ شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں شروع ہونے والی موسلادھار بارش کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا اور اس سلسلے میں مزید تیزی آئی ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ کے روز تک جاری بارشوں کے سلسلے کی پیشن گوئی کی ہے۔شانگلہ ضلع بھر میں ہلکی بارش جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر موسم سرما کی پہلی بر فباری سے وادی شانگلہ میں ٹھنڈ،لوگوں نے ٹھنڈ سے بچنے کیلئے گرم کمبل، جیکٹ، سویٹر کا استعمال شروع کردیا۔سوختی لکڑی ناپید ہوگئی ہے، درجہ حرارت میں کمی آئی ہے، گھروں میں بوائیلراور انگھیٹیاں لگانے کا آغاز۔شانگلہ بھر اور مضافاتی علاقوں میں منگل اور بدھ کے درمیانی شب سے شروع ہونے والی ہلکی بارش بدھ کے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہی جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری بھی ہوئی ہے، جس سے وادی میں سردی شروع ہوگئی ہے، شانگلہ سپین سر،چانگاہ سرپر برفباری کے بعد یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں،محکمہ موسمیات نے شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں بارشوں اور ہلکی برفباری کی مزید پیش گوئی کی ہے۔۔