وزیر قانون سے اپنے حلقہ نیابت کے وفد کی ملاقات

    وزیر قانون سے اپنے حلقہ نیابت کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخواکے وزیر قانون و پارلیمانی امور سلطان محمد خان سے انکے حلقہ نیابت کے نمائندہ وفد نے بدھ کے روز ان کے دفتر پشاور میں ملاقات کی اورانکو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر قانون نے ان کے مسائل توجہ اور ہمدردی سے سنے اور موقع پرہی کچھ مسائل کے حل کیلئے احکامات متعلقہ حکام کو جاری کئے اس موقع پر وزیر قانون نے کہا کہ ان کی سیاسی جدوجہد کا مقصد عوام کی حقیقی خدمت کرنا ہے اور اس سلسلے میں وہ اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے انھوں نے وفد کو یقین دلایا کے صوبائی حکومت صحت و تعلیم اور پینے کے صاف پانی جیسے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے اور دستیاب وسائل کے مطابق بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ وفد نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا۔