رستم،اے اے سی کا ٹائپ ڈی ہسپتال اور بخشالی بازار کا دورہ

رستم،اے اے سی کا ٹائپ ڈی ہسپتال اور بخشالی بازار کا دورہ

  



رستم(نمائندہ پاکستان) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل رستم فواد خٹک کا ٹائپ ڈی ہسپتال رستم اور بخشالی بازار کا دورہ، ہسپتال عملہ رجسٹرسمیت دیگر تمام شعبوں کی تفصیلی چیکنگ کی اورڈاکٹروں کو ہدایات بھی جاری کردیئے، گم گیج پر پیٹرول پمپ مالک کو بھاری جرمانہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رستم فواد خٹک نے ٹائپ ڈی ہسپتال رستم کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے عملہ رجسٹر میں حاضری بھی چیک کی اور بعد میں امیرجنسی وارڈ، او پی ڈی، ایکسرے روم، مائنر اپریشن تھیٹر سمیت مختلف شعبوں خصوصی ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا تفصیلی معائنہ کیا اے سی فواد خٹک نے ہسپتال میں ادویات کی کوالٹی اور معیار بھی چیک کرکے ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایت جاری کر دی کہ عوام کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ہسپتال میں صفائی ستھرائی سمیت مریضوں کو اعلیٰ کوالٹی ادویات مفت میں فراہمی یقینی بنائیں اس کے علاوہ اے اے سی فواد خٹک نے بخشالی بازار میں پیٹرول پمپوں کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر پمپ میں پیٹرول کا گیج اور ریٹ کی چیکنگ کی چغر متی پیٹرول پمپ کے علاوہ تمام پیٹرول پمپ کا گیج پورا پایا گیا جس پر مالکان کو شاباش دی جبکہ کم گیج پر چغرمتی پیٹرول پمپ کو کم گیج رکھنے پر بھاری جرمانہ کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر