پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی کی کابینہ مکمل
تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی کی کابینہ مکمل ہوگئی۔ دلدار حسین صدر جبکہ عاطف خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ دیگر عہدیداروںمیں میر خان سینئر نائب صدر ،نائب صدر رفیق خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فریداللہ ،فنانس سیکرٹری شعیب خان اور امجد خان چیئرمین شامل ہے ۔ اس موقع پرپیپلز ایس ایف خیبر پختونخوا کے چیئرمین راشد خان آفریدی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد نعیم خان، پیپلز پارٹی مردان ڈویژن کے صدر شوکت علی خان ایڈو کیٹ ، سیکرٹری اطلاعات ابراہیم سید یوسفزئی، ضلع مردان کے سابق جنرل سیکرٹری ملک ظاہر پائندہ خیل، تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری سید باچا مہمند ،سٹی سینئر نائب صدر مختیار خان، انفارمیشن سیکرٹری میاں محب اللہ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی سینئر نائب صدر عمران خان، ڈویژنل نائب صدر سمیع اللہ خلجی، سٹی صدر امتیاز خان اور ضلع کونسل مردان کے سابق نائب ناظم اسدکشمیری کے علا وہ دیگر بھی کثیر تعداد میں مو جود تھے۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں کو ڈویژنل صدر شوکت خان اور دیگر پارٹی عہدیداروں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان طبقے سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے۔ پیپلزپارٹی کا قائد نوجوان طبقے سے ہیں جو کہ ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف کے نوجوانوں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا اور آج بھی پی ایس ایف کے نوجوانوں نے ملک میں جمہوریت کی مکمل بحالی اور ملکی ترقی کے لیے امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایف کو ہر محاذ پر مکمل سپورٹ کریں گے اور ہر اول دستے کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے۔