اسلحہ سمگل کرنیکی کوشش ناکام، دوملز مان گرفتار
پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کوگرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان موٹر کار کے ذریعے اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کرنےکی کوشش کر رہے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونےکا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 4 عدد پستول اور دو عدد بندوق برآمد کر لئے گئے ہیں، دونوں ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل علی بن طارق کو اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت اسلحہ سمگلنگ میں ملوث افراد پشاور کے راستے پنجاب اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کریں گے ، جس پر اے ایس پی چمکنی خان زیب کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی واجد خان نے موٹر وے ناکہ بندی پر موٹر کار نمبر LED-8630 کے ذرےعے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دوملزمان محمد یاسر ولد محمد ادریس سکنہ شیر پاو چارسدہ اور محمد غنی ولد محمد اسلم سکنہ جہلم پنجاب کو گرفتار کرلیاجنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے چار عدد پستول، دو عدد بندوق اور اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی ہے، دونون ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے