گورو نانک جنم دن کی تقریبات ،سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری

        گورو نانک جنم دن کی تقریبات ،سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)بابا گورو نانک کی550ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ،دوسرے روز بھی 2ہزار کے قریب سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان داخل ،پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ ،ترجمان بورڈ عامر حسین ہاشمی ، جنر ل سیکرٹریPSGPCسردار امیر سنگھ ،سردار بشن سنگھ،فضل ربی ،اظہر شاہ سمیت دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا ،پاکستان کی سرزمین پر داخل ہوتے ہی جذباتی مناظر سکھ یاتری خوشی سے نہال ، بھارت سے پاکستان آنے والے سکھوں کے اہم مذہبی رہنماءبابا پرنندر پال سنگھ گیانی کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں آکر جو خوشی محسوس ہوئی ہے و ہ بیان نہیں کر سکتا،کرتار پور کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے وہ کر دکھایا جو ہم کھبی سوچ بھی نہ سکتے تھے ،اور اب ہمارے دلوں میں مسلمانوں کی محبت میں اور اضافہ ہو گیا ہے ۔سردار سوہن سنگھ خالصہ نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے ۔بابا گورو نانک کی550ویں جنم دن کی تقریبات کو جس شایان شان سے منایا جا رہا ہے ہم اس پر بے حد شکر گزار ہیں ۔سکھ خواتین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مٹی سے ہمیں بہت پیار ہے اس سے ہمیں اپنے بزرگوں کی خوشبو اور ان کی محبت محسوس ہوتی ہے ۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پردھان سردار ستونت سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم عمراخان کے ویثرن کے مطابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے بابا گورو نانک جنم دن کی تقریبات کے موقع پر مہمانوں نے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں ،تمام گور ودواروں کو خوبصورت سجایا گیا ہے خاص طور پر جنم استھان ننکانہ صاحب کی شان و شوکت دیدنی ہے۔ جنرل سیکرٹر یPSGPCسردار امیر سنگھ ،اور سردا ر بشن سنگھ نے تقریبات کے حوالے سے ٹرسٹ بورڈ کے اقدامات کی خوب الفاظ میں تعریف کی ۔واہگہ بارڈر پر بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے سکھ قوم کے لئے اقدامات تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی ۔
سکھ یاتری