محکمہ جنگلات میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل اولین ترجیح ہے ، اشتیاق ارمڑ
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ جنگلات میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار مزید تیز کرکے تمام جاری سکیموں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے جبکہ کام کے معیار کو بھی ہر صورت یقینی بناےا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور کو ملک کا جدید ترین اور معیاری فارسٹری ادارہ بنانے کے لیے دن رات کو ششیں جاری رکھی جائےں تاکہ موسمیاتی تبدیلی اور آلودگی کا سدباب کیا جاسکے۔ یہ ہدایات انہوں نے پشاور میں فارسٹری سے متعلق جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں جس مےں سیکرٹری جنگلات شاھداللہ، ڈی جی ای پی آئی بشیر احمد ،چیف کنزرویٹر فارسٹ، نیازمحمد، چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف محمد علی و دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ محکمہ جنگلات کی 25 ، وائلڈ لائف کی 8 سکیموں اورماحولیات کی3 سکےموں اور ضم شدہ اضلاع میں فارسٹری کی سکیموں کے لئے کثےر رقوم مختص کی گئی ہےں۔ اجلاس میں ڈیلی ویجز ملازمین کے بارے میں متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے صوبائی وزےر نے کہا کہ ان کے لئے آسانیاں پیدا کرےں۔ انہوں نے جنگلات کے تحفظ و فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کے لئے مناسب اور موزوں مقامات پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں پودے لگائے جائےںاور چراٹ نظام پور ضلع نوشہرہ سمیت تمام پارکوں کی صفائی ا ور خوبصورتی پر بھی خاص توجہ دی جائے۔ انہوں نے محکمے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جنگلات کے رقبے میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے لہٰذا محکمے کو جنگلات کی ترقی کیلئے تمام سکیموں کو بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کرنا چاہیے کےونکہ محکمے کی خوبصورتی اسی میں ہے کہ فنڈز بر وقت استعمال کئے جائیں.