پارا چنار،مذہبی تنظیموں کی طرف سے امام مہدی کی شان میں گستاخی کیخلاف مظاہرہ

  پارا چنار،مذہبی تنظیموں کی طرف سے امام مہدی کی شان میں گستاخی کیخلاف ...

  



پاراچنار(نمائندہ پاکستان) پاراچنار میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے امام مہدی کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور گستاخی کے مرتکب عبدالستار جمالی کو انڈیا کا ایجنٹ قرار دیکر پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا پریس کلب پاراچنار کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مختلف تنظیموں کے رہنماؤں ماہر حسین، منیجر محمد حبیب، علامہ مزمل حسین، سر زاہد حسین، علامہ سید مفید حسین، سید ظاہر، مظہر علی اور دیگر مقررین نے امام مہدی کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی اور گستاخی کے مرتکب عبدالستار جمالی کو انڈیا کا ایجنٹ قرار دیا ہے مقررین کا کہنا ہے کہ اگر انڈیا کے اس ایجنٹ کو پھانسی نہ دی گئی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی اگر حکومت ملک میں پائیدار امن چاہتی ہے تو عبدالستار جمالی کو مثالی سزا دی جائے مقررین کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ دوسرے فرقوں کے لوگوں کی دل آزاری کرے اور اس قسم سازشیں ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے کی جارہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر