پیپلزپارٹی خواتین ونگ ٹاؤن2ضلع پشاور کی تنظیم سازی کاعمل مکمل

  پیپلزپارٹی خواتین ونگ ٹاؤن2ضلع پشاور کی تنظیم سازی کاعمل مکمل

  



پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ ٹاؤن2ضلع پشاور کی تنظیم سازی کاعمل مکمل ہوگیا اس سلسلے میں خواتین ونگ کی صوبائی صدر وایم پی اے نگہت یاسمین اورکزئی کی ہدایت پر ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں خواتین ونگ کی صوبائی جنرل سیکرٹری شازیہ طہماش اور پشاورڈویژن کی جنرل سیکرٹری صائمہ عمر کے علاوہ دیگر خواتین عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طو رپر ٹا?ن فور کی تنظیم سازی کی گئی جس کے مطابق سونیا صدر،صبائجنرل سیکرٹری اور آمنہ انفارمیشن سیکرٹری چن لی گئیں اجلاس میں پشاورڈویژن اورصوبائی وقومی سطح پر تنظیم سازی کے لئے اہم امور پرتبادلہ خیال کیاگیا اس موقع پر شازیہ طماش اورصائمہ عمر نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی میں خواتین کاباعزت مقام ہے خواتین پی پی کاقیمتی سرمایہ ہے جنہوں نے ہرمشکل وقت میں پارٹی کا بھرپورساتھ دیاہے انہوں نے کہاکہ پارٹی کومزید فعال اور منظم بنانے کیلئے تمام ترتوانائیاں بروئے کارلائی جائیں گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر