ملک کے دفاع،سالمیت اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے،صدر مملکت

ملک کے دفاع،سالمیت اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے،صدر مملکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملکی فضائی سرحدوں کی نگہبانی میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے‘ پاک فضائیہ خود انحصاری پر یقین رکھتی ہے‘ ملکی دفاعی‘ سالمیت اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے‘ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کرفیو ختم کرانے میں کردار ادا کرے۔ بدھ کو پاک فضائیہ کا سونمیانی فائرنگ رینج میں فائر پاور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ زبردست تقریب کے انعقاد پر پاک فضائیہ کے سربراہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت اور قابلیت سے متاثر ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی فضائی سرحدوں کی نگہبانی میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے۔ پیشہ ورانہ قابلیت‘ مہارت اور بہادری میں پاک فضائیہ کا کوئی مقابل نہیں۔ صدر نے کہا کہ پاک فضائیہ خود انحصاری پر یقین رکھتی ہے جے ایف 17تھنڈر طیارہ ہمارا قابل فخر اثاثہ ہے۔ کامرہ میں ایوی ایشن سٹی کے قیام کے منصوبے کو سراہتا ہوں۔
صدر مملکت