جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

    جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

  



حویلیاں (تحصیل ر پورٹر) ملک بھر کی طرح سر کل پٹوار کوکل میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اس سلسلے میں مرکزی میلاد کمیٹی کوکل کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد و مدرسہ حنفیہ غوثیہ سے 12ربیع اول کو بڑا جلوس برآمد ہو گا جبکہ اسی رات عظیم الشان میلاد ریلی کوکل تا ریلوے گراؤنڈ حویلیاں تک نکالی جا ئے گی جس میں سوھلن،برسین،تکیہ،رحمان آباد،بانڈی قاضیاں سمیت علاقہ بھر سے چھوٹے بڑے جلوس شامل ہوں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر