صوبہ بھر میں انسداد منشیات مہم کامیابی سے جاری، 6گرفتار

صوبہ بھر میں انسداد منشیات مہم کامیابی سے جاری، 6گرفتار

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے خصوصی احکامات پر صوبہ بھر میں انسداد منشیات مہم کامیابی سے جاری۔محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کی ایک ہی دن میں چار کامیاب کارروائیاں۔چار مختلف کارروائیوں میں 5.25 لیٹر شراب، 17200 گرام چرس، 2 عدد غیر قانونی رائفل، 4 عدد پستول اور 10 میگزین سمگلنگ کی کوشش ناکام،منشیات اور اسلحہ پنجاب سمگلنگ کی کو شش کی جا رہی تھی، چاروں کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق پہلی کاروائی میں * سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پشاور سے منشیات براستہ ولی انٹرچینج پنجاب سمگل کی جارہی ہے، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے EIB-1 کے انچارج انسپکٹر زرجان خان، ایڈیشنل سمیع اللہ کاشف اور EIB-4 کے انچارج محمد ریاض خان، ایڈیشنل انچارج ضیا انور اور دیگر نفری پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی، مذکورہ ٹیم نے مخبر گاڑی نمبری N-3156 کو ولی انٹرچینج پر روک کر تلاشی لینے پر گاڑی مزکورہ سے 5000 گرام چرس برآمد کی، ملزم مجاہد خان سکنہ چارسدہ کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے ایکسائز خیبر پختونخوا انسداد منشیات قانون 2019 کی دفعہ 9d کے تحت تھانہ مستری بانڈہ میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔دوسری کاروائی میں * سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو* کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ موٹر کار گاڑی میں غیر قانونی اسلحہ براستہ موٹر وے پنجاب سمگنگ کی کوشش کی جا رہی ہے، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے EIB-4 کے انچارج محمد ریاض خان، ایڈیشنل انچارج ضیا انور اور دیگر نفری* پر مشتمل ٹیم نے اطلاع کے مطابق رنگ روڈ نادرن بائی پاس موٹروے انٹر چینج پشاور کے قریب مخبر گاڑی ٹویوٹا کرولا نمبری LED-15-8630 کو روک کر تلاشی لینے پرغیر قانونی 2 عدد رائفل 4 عدد اور 10 عدد میگزین برآمد کی، دو ملزمان محمد یاسر ادریس ولد محمد ادریس سکنہ ضلع چارسدہ (جس کے پاس اسپشل برانچ کا جعلی کارڈ تھا) اور محمد عثمان غنی ولد محمد اسلم سکنہ پنڈ دادن خان ضلع جہلم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ چمکنی پشاور میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔تیسری کاروائی میں * عسکر خان ڈائریکٹر ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ سوزوکی مہران گاڑی میں شراب سمگل کی جارہی ہے، اطلاع کو مصدقہ جاننے پر کاروائی کیلئے محمد خالد اسسٹنٹ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے سرپرستی میں E&N-1 موبائل سکواڈ کے انچارج انسپکٹر سید علی شاہ، ایڈیشنل انچارج عنایت الرحمن اور سب انسپکٹر زوہیب جمال و دیگر نفری پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی، مزکورہ ٹیم نے اطلاع کے مطابق سٹی ہوم کے قریب جی ٹی روڈ پر دوران ناکہ بندی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مخبر گاڑی سوزوکی مہران نمبر LOG 5446سے دوران تلاشی 17 بوتل (5۔25 لیٹر) شراب برامد کی، ملزم ارشد ولد پرویز سکنہ جمرود کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ چمکنی پشاور میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔اور چوتھی کاروائی میں * تفصیلات کے مطابق عسکر خان ڈائریکٹر ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کرولا موٹر کار گاڑی میں بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کی جارہی ہے، اطلاع کو مصدقہ جاننے پر کارروائی کیلئے محمد خالد اسسٹنٹ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کی زیر نگرانی E&N-4 موبائل سکواڈ کے انچارج انسپکٹر زر علی خان، ایڈیشنل انچارج نعیم خٹک و دیگر نفری پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی، مذکورہ ٹیم نے اطلاع کے مطابق جمیل چوک رنگ روڈ بلال CNG قریب دوران ناکہ بندی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مخبر گاڑی ٹویوٹا کرولا نمبر LEB-14-8935 سے دوران تلاشی 12200 گرام چرس برامد کی، دونوں ملزمان سہیل خان ولد صبح صادق سکنہ جعفر ٹاون لاہور اور احمد رضا ولد محمد مجتبی سکنہ جڑانوالہ فیصل آباد کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے ایکسائز انسداد منشیات قانون 2019 کی دفعہ 9d کے تحت تھانہ پندو میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز، سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائیوں کو سراہا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر