حویلیاں میں ن لیگ کو سیاسی دھچکا،سجاول خان پی ٹی آئی میں شامل
حویلیاں (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی ایک اور اہم ترین وکٹ گرانے میں پا کستان تحریک انصاف بازی لے گئی سجاول خان سریلہ نے مسلم لیگ (ن) کو خیر آباد کہہ کر اپنے جنبے تھڑے سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا اور کہا کہ کرپشن کے خلاف جہاد کرنے والا اسلامی جہموریہ پاکستان کا وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کر دیا اور اس مشکل ترین وقت میں عوام کا معیار زندگی بلند کر دیا جو دوسرے ممالک میں پہلے سے ہی چل رہا ہے سابق کونسلر جھنگڑہ محمد نثار کی خدمات عوام کے سامنے ہیں اور ان کی کاوشوں کو قائدین کی محنت سے آج یہ دن دیکھنا پڑا اور آج کے بعد میرا جینا مرنا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور اپنے قائد عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔