بٹ خیلہ،یونین کونسل الہ ڈھنڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد

بٹ خیلہ،یونین کونسل الہ ڈھنڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)یونین کونسل الاڈھنڈمیں کھلی کچہری عوام نے شکایات کے ابنارلگادئیں کھلی کچہری سے ڈپٹی کمشنر / مانڈنٹ ملاکنڈ لیویز اقبال حسین نے کہا ہے کہ عوامی مسائل اور مشکلات میں کمی لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں، عوام کھل کر مسائل کی نشاندہی کریں، انتظامیہ کی دروازے ہر کسی کے لئے کھلی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آلہ ڈھنڈ ڈھیری میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر سہیل احمد خان سمیت ضلعی محکموں کے سربراہان،معززین اور اہلیان علاقہنے کثیر تعداد میں شرکت کی، کھلی کچہری میں علاقہ کے عوام نے پینے کے صاف پانی،تعلیم،صحت،گلیوں کوچوں کی خستہ حالی،نکاسی آب،مختلف سڑکوں پر سپیڈ بریکرکو ہٹانے،ناجائز تجاوزات کے خاتمے،منشیات،بجلی،سوئی گیس،سڑکوں کی خستہ حالی،محکمہ جنگلات کے زیر انتظام بیلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت پہاڑوں پر پودے لگانے کے مطالبات کردئے ڈپٹی کمشنر نے بعض مسائل کے موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ دیگر مشکلات و مسائل کے حل کی یقینی دہانی کرائی۔اس موقع پر انہوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسین کو ہدایت کی کہ وہ ظلم کوٹ اور اس کے آس پاس دیہاتوں میں خراب سڑکوں سے متعلقہ دو ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرے اور مذکورہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے تخمینہ لاگت تیار کرے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی خصوصی احکامات پر ضلعی انتظامیہ مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کویقینی بنارہی ہے تاکہ لوگوں کے مسائل اور تکالیف ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں میں شہریوں کی جانب سے جن مسائل اور مشکلات کی نشاندہی ضلعی انتظامیہ کے سامنے کی جاتی ہے ان مسائل کو ہرصورت میں حل کیا جائیگا انہوں نے معززین علاقہ اور عوام سے کہاکہ وہ علاقے میں منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں علاقے کے عوام نے کھلی کچہری کے انعقاد اور مسائل پر توجہ دینے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر