مردان میں قتل کا ڈراپ سین،قاتل گرفتار،موٹر سائیکل آلہ قتل برآمد

مردان میں قتل کا ڈراپ سین،قاتل گرفتار،موٹر سائیکل آلہ قتل برآمد

  



مردان (بیورورپورٹ) تھانہ طوروپولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر سفاک قاتل کو گرفتار کر لیا، آلہ قتل اور مقتول کا موٹر سائیکل بھی برآمد، وجہ عناد دوستی کا شاخسانہ نکلی۔تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ طورو کے علاقہ چڑو میرہ میں مورخہ 24اکتوبر 2019کو مدعی مقدمہ بخت الرحمن ولد طور شاہ سکنہ ڈھیری نواں کلے طورو نے اپنے 23سالہ بیٹے عالمگیر کی قتل شدہ نعش کے متعلق تھانہ طورو میں نا معلوم ملزم /ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرائی جس پر ڈی پی او سجاد خان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل محمد طیب جان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ طورو جاوید اقبال خان اور تفتیشی افسر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے کیس کے مختلف زایوں سے تفتیش کاآغازکیا اور ملزم برکت ولد عالم خان سکنہ ڈھیرے کلے تک رسائی کر کے گرفتار کیا،اس موقع پر ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل محمد طیب جان نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرے اور مقتول عالمگیر کیساتھ نویں کلاس کے طالب علم ابوبکرنامی لڑکے کے دوستانہ تعلقات تھے وقوعہ کے روز میرے اور مقتول کے درمیان ابوبکر کی وجہ سے تکرار ہوئی جس پر میں طیش میں آیا اور پستول سے فائر کر کے مقتول کو موت کے گھاٹ اُتار دیاواردات کے بعد میں نے مقتول کا موٹر سائیکل جائے وقوعہ سے دور لے جاکر باغ کالونی میں درختوں کی جھنڈمیں چپا کر وہاں سے فرار ہوگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر