مالاکنڈکانوجوان دبئی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    مالاکنڈکانوجوان دبئی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) مالاکنڈکانوجوان دبئی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق نعش گاؤں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع مالاکنڈکے گاؤں جبن درگئی سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجدخان ولدسیدخان جوگزشتہ کئی عرصہ سے محنت مزدوری کی غرض سے دبئی میں مقیم کئی دن قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے گزشتہ روزان کے نعش گاؤں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا اورہزاروں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیامرحوم پی ٹی ائی کے سابق ویلج کونسل کے ناظم کابھانجاتھے۔نمازجنازے میں ہرطبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔