جامعہ پشاور میں سہ روزہ قومی کانفرنس جرمیات اختتام پذیر

جامعہ پشاور میں سہ روزہ قومی کانفرنس جرمیات اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)جامعہ پشاور میں جاری تین روزہ قومی کانفرنس جرمیات کے اختتامی سیشن کے موقع پر شعبہ جرمیات کے چیرمن پروفیسر بشارت حسین نے کانفرنس میں مندوبین کی رضامندی سے کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کی رو سے آئندہ سال ہونے والی قومی کانفرنس میں ملک بھر سے ریٹائرڈ ججز سکیت سول بیوروکریٹ، انٹیلجنس ایجنسیاں قومی سلامتی اداروں کے اہلکاروں کو کانفرنس میں مدعو کیا جائے گا جب کہ اس موقع پر قومی سلامتی اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ جامعات کے ساتھ دو طرفہ روابط اور تحقیق اور عملی طور پر تجربات شیئر کرنے کیلئے جامعات سے تعاون کرے اس موقع پر اعلامیہ میں قانون ساز اداروں کو جامعات کی تحقیقی سرگرمیوں سے آگاہ کرنے کیلئے ایک موثر پلیٹفارم بنانے کی بھی تجویز دی گئی۔ اس موقع پر اعلامیہ میں بھی کہا گیا ہے کہ تین دہائیوں سے جاری پالیسیوں پر قومی سطح پر سیمینار اور کانفرنس منعقد کرا کے مثبت چیزوں کو آگے لایا جاسکے جبکہ جرائم کے سدباب کیلئے صوتی و ویڈیو ثبوتوں کو شریک عمل کیا جائے اور جرائم کے سدباب کیلئے تحقیقاتی جرنل ز شائع کئے جاسکیں تاکہ معیاری تحقیق کو محفوظ بنایا جاسکے۔ اس موقع پر کانفرنس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عدم شرکت پر بے اطمینانی کا اظہار کیا گیا اور جرمیات کے سدباب اور ملازمتوں کے مواقع سے منصوبہ بندی پر زور بھی دیا گیا۔