سرائے نورنگ، ماہ اکتوبر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپر یشنز، 95اشتہاری، 820مشتبہ گرفتار

سرائے نورنگ، ماہ اکتوبر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپر یشنز، 95اشتہاری، 820مشتبہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ پولیس افیسرلکی مروت قاسم علی کی ہدایت پر لکی مروت پولیس نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے ماہ اکتوبرمیں ضلع بھرکے مختلف علاقوں میں 113سرچ اینڈسٹرائیک آپریشنز کی کاروائیوں اور چھاپوں میں قتل،اقدام قتل سمیت چوری اوردیگرسنگین ورداتوں میں مطلوب95مجرم اشتہاریوں سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراداور 820 مشتبہ افراد کوگرفتارکیا گیا،جبکہ گزشتہ ماہ 1295 سنیپ چیکنگ کے دوران مختلف مقامات پرکریمینل ریکارڈویریفکشن(CRVS) سافٹ وئرکی مدد سے800 سے زاہد مشکوک افرادکاکریمینل ریکارڈبھی چیک کیا گیاہے،گرفتارافراد سے اسلحہ ومنشیات کابڑاذخیرہ بھی برآمدکرلیاگیاہے برآمداسلحہ میں 31 کلاشنکوف، 1کلاکوف،7رائفل،43بندوق،105پستول، 5523 مختلف بورکے راونڈزشامل ہے اسی طرح پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے جن میں   12420 گرام چرس، 1340گرام ہیروئن,110گرام آئس اور 1500 گرام افیون شامل ہے ادھرلکی مروت پولیس نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے گزشتہ ماہ کے دوران جدیدسافٹ وئیرزسی ار وی ایس  CRVS کی مدد سے مختلف مقامات پر 1295 سنیپ چیکنگ کے دوران مختلف مقامات پر800 سے زاہد مشکوک افرادکاکریمینل ریکارڈبھی چیک کیاگیاہے جبکہ 857 کرائے کے مقانات،917 سکولوں کے سیکورٹی انتظامات، 38 ہوٹل،35 بس آڈے چیک کئے سمیت جبکہ 950 حساس اور اہم مقامات بھی چیک کئے گئے،پولیس نے ناقص سکیورٹی انتظامات پر پر پانچ مقدمات درج کرنے، غیر رجسٹرڈ کرایہ کے مقانات کے مالکان کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ہوٹلوں میں ناقص سیکورٹی انتظامات پر دو مقدمات درج کئے گئے،دوسری جانب پولیس نے سود خوروں کے خلاف گزشتہ ماہ آٹھ مقدمات درج کرنے سمیت لوڈ سپیکر ایکٹ کے تحت چار مقدمات بھی شامل ہے۔