صوابی،گجو خان میڈیکل کالج میں بھرتیوں کی دھجیاں اڑانے پر پرنسپل اورریکارڈ طلب
صوابی(بیورورپورٹ) گجو خان میڈیکل کالج صوابی میں بھرتیاں میں میرٹ کی دھجیاں اُڑانے پر پشاورھائی کورٹ نے گجو خان میڈیکل کالج کے پرنسپل کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ اور پشاور ھائی کورٹ نے پرنسپل کو بذات خود بمعہ ریکارڈ پیش ہونے کا نوٹس دے دیاگیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینج نے گجو خان میڈیکل کالج کے پرنسپل کو جونیر کلرک کی اسا میوں کی تعیناتی اور میرٹ میں ھیرا پھیری پر عدالت میں بمعہ ریکارڈ پیش ہو نے کا حکمنامہ جار ی کر دیا۔ بحث کا آغاز کرتے ہوئے جونئر کلرک کے اسامی کے امیدوار احمد حسین کے وکیل محمد اشفاق خان ایڈوکیٹ نے ھائی کورٹ کے ڈویزن بینج جو جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس احمد علی پر مشتمل تھا سے استدعا کی کہ ان کا موکل جونئر کلرک کی اسامی پر میرٹ پر پورا تھا لیکن انہیں جان بوجھ کر اور میرٹ میں میں ھیرا پھیری کے ذریعے نا اھل امیدواران کو ایکاموڈیٹ کرنے کیلئے بھرتی سے محروم کیا گیا حالانکہ انکا موکل ایم اے عربی اور ایم اے اسلامیات کے ساتھ ساتھ حافظ قران بھی ہے جبکہ کامیاب امیدواران سیاسی اثر رسوح کے مالک ہیں۔میرٹ لیسٹ میں واضح ٹمپرنگ اور ھیرا پھیری کا سخت نوٹس لیتے ھوئے ھائی کورٹ نے پرنسپل گجو خان میذیکل کالج کو بمعہ جملہ بھرتی ریکارڈ بذات خود عدالت میں پیش ھونے کا حکمنامہ جار ی کیا#