تھانہ ، دس گھنٹے پر مٹ سے بجلی بندش کے باوجود لوڈ شیڈنگ بلا جواز
تھانہ ( نمائندہ پاکستان) دس گھنٹے پرمٹ سے بجلی بندش کے باوجود معمول کا لوڈ شیڈنگ بلاجواز اور ظلم پر مبنی ہے۔ منتخب نمائندوں اور ذمہ دار حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔ تھانہ اور مضافات کے لوگوں نے اس امر پر انتہائی غم و غصے اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے کہ علاقے کے لوگوں نے گرڈ سٹیشن کے لئے قیمتی اور بڑی اراضی اس لئے دی تھی کہ کم از کم تھانہ کے لوگوں کو لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ نہیں ہوگا۔ لیکن گرڈ سٹیشن سے صرف کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہوگیا تاہم دیگر علاقوں کی طرح معمول کا لوڈ شیڈنگ تاحال جاری ہے۔ لیکن علاقے کے بجلی صارفین نے اس امر پر مایوسی اور پریشانی کا اظہار کیا ہے کہ بعض اوقات دس دس گھنٹے مسلسل بجلی بند ہوجانے کے باوجود بھی معمول کا لوڈ شیڈنگ بھی جاری رہتا ہے جو کہ علاقے کے لوگوں کے ساتھ انتہائی ظلم اور زیادتی ہے۔ درجنوں صارفین کی نمائنددی کرتے ہوئے سابق سپرنٹنڈنٹ پبلک ہلتھ نور رحمٰن نے اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے منتخب نمائندوں ، واپڈا کے ذمہ دار حکام اور دپٹی کمشنر مالاکنڈ سے ایسے ہی مواقع پر کم از کم معمول کے لوڈ شیڈنگ سے کسی بھی علاقے کومستثنیٰ قرار دینے میں اپنا کردار ادا کرے۔