ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شا ہد علی خا ن نے ڈسٹرک سیکٹریٹ آفس کا اچانک دورہ کیا

    ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شا ہد علی خا ن نے ڈسٹرک سیکٹریٹ آفس کا اچانک دورہ کیا

  



پبی ( نما ئندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شا ہد علی خا ن نے ڈسٹرک سیکٹریٹ آفس کا اچانک دورہ کیاڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ڈسٹرک سیکٹریٹ میں جنرل برانچ , ڈومیسائل برانچ , اکاو¿نٹس برانچ , اسلحہ لائسنس برانچ , ڈرائیونگ لائسنس برانچ اور ڈسٹرک یوتھ آفیسر آفس کا تفصیلی معائنہ کیا اور آفس میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ملازمین کی حاضری اور ریکارڈ کو چیک کیا۔ سائلین سے سہولیات, سٹاف کے روئیے اور رشوت طلبی سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ تمام برانچز کے عملے کو عوام الناس کے کاموں کی بروقت مکمل کرنے اور اچھا روئیہ رکھنے کی ہدایت کی۔ اور واضح کیا کے غفلت کی صورت میں متعلقہ عملے کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائی گی اس کے بعد ڈپٹی کمشنر شا ہد علی خان نے زیر تعمیر ڈسٹرک کونسل کے مختلف دفاتر کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملے کو بروقت تعمیر اتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر