شیر گڑھ ن لیگ کے ایم پی اے جمشید خان کے زیر تعمیر گرلز کالج کا دورہ
شیرگڑھ(نامہ نگار)ممبر صوبائی اسمبلی جمشید خان مہمند نے زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جلالہ کا دور کیا اور جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا انہوں نے زیر تعمیر کالج کے مختلف حصے دیکھے اور موقع پر ٹھیکدار کو ہدایات جاری کئے اس موقع پر ان کے ساتھ میڈیا ایڈوائز رسہیل خان اور حضرت ولی بھی موجود تھے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایم پی اے جمشید خان مہمند نے کہا کہ حلقے کے عوام کے مسائل سے باخبر ہوں غافل نہیں ہوترقیاتی کام عوام کا حق ہے ان پر احسان نہیں ہے حلقے کو صوبے کا ماڈل حلقہ بنا کر دم لوں گا حلقے کے گھر گھر کو سوئی گیس کی فراہمی شہید بھائی عمران خان مہمند کا قوم سے وعدہ تھا جو پورا ہو رہا ہے مگر پی ٹی ائی کے مقامی قیادت گیس کی فراہمی میں مشکلات پیدا کر رہا ہے جو عوام دشمنی ہے لیکن اللہ کے فضل اور عوام کے تعاون سے ان کے تمام حربے ناکام ہوں گے اور غریب عوام سرخرو ہوں گے اسلادم اباد دھرنا موجودہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اور پی ٹی ائی حکومت عوامی سیلاب میں تنکے کی طرح بہہ جائیں گے