تخت بھائی ،اے اے سی کا تعلیمی اداروں سمیت مختلف دفاتر کا دورہ

    تخت بھائی ،اے اے سی کا تعلیمی اداروں سمیت مختلف دفاتر کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی فرمان علی خان نے ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیر کی خصوصی ہدایت پر علاقہ بھر میں غیرقانونی سپیڈ بریکروں، جعلی ڈاکٹروں،دونمبرادویات طبی اور تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا۔اس دوران علاقہ جیوڑ ہاتھیان روڈ، پرخو کمر گئی روڈ، جھانگیر آباد روڈ پر درجنوں غیر قانونی سپیڈ بریکروں کو مسمار کردیئے گئے۔جس کیلئے ٹی ایم اے تخت بھائی کی بھاری مشینری استعمال کی گئی۔اپریشن میں ٹی ایم اے کے انچارج ماجد خان بھی تھے۔بعد میں انھوں نے مختلف بازاروں میں نرخ نامے چیک کرتے ہوئے کئی دوکانداروں سے بھاری جرمانے وصول کئے۔انھوں نے مختلف ھسپتالوں اور سکولوں کے معائنے کرکے سٹاف کی خاضری اور بچوں کی تعلیمی پوزیشن سے اگاہی حاصل کرتے ہوئے اس بات پر زور دیاکہ تمام سرکاری ملازمین ایمانداری سے فرائض منصفی سر انجام دیں۔ صوبائی انتظامیہ کی طرف سے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کی مانیٹرینگ کے لئے جدیدنظام مرتب کیا گیا ہے۔جس پر تیزی سے عمل درآمد کرکے غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔