ڈیرہ ،جعلی وکالت نامہ ہولڈر وکیل کیخلاف مقدمہ درج

      ڈیرہ ،جعلی وکالت نامہ ہولڈر وکیل کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) کینٹ پولیس نے سنگھڑ کے رہائشی دولت خان خروٹی کی رپورٹ پر وکالت کی جعلی ڈگری ہونے کے باوجود دوھوکہ دہی سے جعلی وکالت نامہ عدالت میں جمع کرانے پر مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات تھانہ کینٹ میں گاﺅں سنگھڑ کے رہائشی دولت خان خروٹی نے رپورٹ درج کرائی کہ 16جون 2019کو تھانہ پہاڑ پور میں غگ ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر263 کے تحت میں نے رپورٹ درج کرائی تھی۔ اس مقدمہ میں گرفتارملزم آصف کی ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے سیشن ڈیرہ کی عدالت میں خدائے داد خروٹی سکنہ تحصیل پہاڑ پور نے ملزم کے وکیل کی حیثیت سے گرفتارملزم آصف کی جانب سے جعلی وکالت نامہ جمع کرایا جبکہ ایک اعلامیہ مورخہ10/11/2018کے تحت مذکورہ وکیل خدائے داد خروٹی کو وکالت سے روکا گیا ہے۔ جعلی وکالت نامہ جمع کرانے پر کینٹ پولیس نے دولت خان خروٹی کی درخواست پر خدائے داد خروٹی کیخلاف419-420-468-475 ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔