سونا 200روپے تولہ سستا، سٹاک ایکسچینج میں تیزی جاری

سونا 200روپے تولہ سستا، سٹاک ایکسچینج میں تیزی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 35600کی نفسیاتی حد بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید72ارب72کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت3.37فیصدزائد جبکہ65فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس295پوائنٹس اضافے سے 35653 پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کومجموعی طورپر379کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے248کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،115کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 72ارب72 کروڑ 39لاکھ40ہزار930روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69 کھرب19ارب74کروڑ53لاکھ96ہزار651روپے ہوگئی۔ملکی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.60روپے اورقیمت فروخت 155.70 روپے پرمستحکم رہی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 18ڈالرکی کمی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید200روپے سستاہوگیا۔صرافہ مارکیٹوں میں فی تو لہ سونے کی قیمت87250روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74803روپے ہوگئی۔
سونا،ڈالر