استعفے کا مطالبہ غیرآئینی، مذاکرات کی ٹیبل پر آنا ہوگا، عثمان ڈار

    استعفے کا مطالبہ غیرآئینی، مذاکرات کی ٹیبل پر آنا ہوگا، عثمان ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مولانا کو اندازہ ہوگیا ہے کہ وہ غلط مطالبات کر رہے ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ صورت حال کو جلد معمول پر لایا جائے۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ مولانا کو اندازہ ہوگیا ہے کہ وہ غلط مطالبات کر رہے ہیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ دھرنے سے پہلے بھی ایک معاہدہ تھا اس کی بھی پاسداری کرنی ہے، استعفے کا مطالبہ غیرآئینی ہے انہیں مذاکرات کی ٹیبل پر آنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے حکومتی اور رہبر کمیٹیاں حتمی نتیجے پرپہنچ جائیں گی، امید ہے دھرنے کے شرکا جمعہ گھروں کی مساجد میں ادا کریں گے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ صورت حال کو جلد معمول پر لایا جائے، مولانا نے لچک دکھائی ہے تو حکومت پرامید ہے۔
عثمان ڈار