پنجاب کالج شاہدرہ کی ویلکم پارٹی

پنجاب کالج شاہدرہ کی ویلکم پارٹی

  



پنجاب کالجز گروپ کی (شاہدرہ برانچ) کے سال اول کے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کہنے کے لئے پی سی لاہور میں رنگارنگ ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا تیاریوں کے لئے گزشتہ ایک ماہ سے بچے بچیاں دن رات ایک کئے ہوئے تھی بچے بچیوں نے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کرنے،وطن عزیز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے زبردست پرفارمنس کی تیاری مکمل کی ہوئی تھی،طلبہ کالج کے پرنسپل ایوب خان کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے نئے آنے والے بچے بچیوں میں بھی جوش خروش پایا جا رہا تھا بے تابی سے ویلکم پارٹی کا انتظار کیا جا رہا تھا پنجاب کالج شاہدرہ کے پرنسپل ایوب خان اور ان کا سٹاف تقریب کے مہمان خصوصی اور ڈائریکٹر کالج جام اقبال حیدر سے ملنے کے لئے بھی بے تاب تھے کیونکہ جام اقبال صدر پنجاب کالج کے طلبہ طالبات کو اہم خوشخبری دینے والے تھے۔نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کہنا پنجاب کالجز کی درخشندہ روایات میں سے ایک ہے۔ استقبالیہ تقریب میں ہر سال نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ویلم کیا جاتا ہے بلکہ اس خوبصورت تقریب میں سال بھر ہونے والی اقبالی اور غیر نصابی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کر دیا جاتا ہے۔ یہ تقریب اس لئے بھی انفرادیت کی حامل تھی اس میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالج جام اقبال حیدر کے ساتھ ساتھ دوسری ڈائریکٹر پنجاب کالج مسز ہما ایوب بھی تشریف لا رہی تھیں پنجاب کالج کے طلبہ بالعموم اور طالبات بالخصوص اپنی ڈائریکٹر ہما ایوب سے ملنے کے لئے بے تاب تھیں پی سی ہوٹل میں تقریب ساڑھے 10بجے شروع ہونا تھی مگر خوبصورت لباس زیب تن کئے ہوئے بچے بچیاں صبح 9بجے ہی اپنے والدین کے ساتھ پی سی پہنچنا شروع ہو گئے۔

ساڑھے 10بجے ہال کھچا کھچ بھر چکا تھا مہمانوں کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا اسٹیج سے اعلان ہوا انتظار کی گھڑیاں ختم آج کی تقریب کے روح رواں خوبصورت شخضیت کے حامل مہمان خصوصی ڈائریکٹر پنجاب کالج شاہدرہ جام اقبال حیدر اور ڈائریکٹر ہما ایوب ہال کے باہر تشریف لا چکے ہیں بچے بچیوں کی خوشی دیدنی تھی پورا ہال پرجوش تھا بچے بچیوں کے ساتھ والدین نے کھڑے ہو کر پرنسپل کالج محمد ایوب کی رہنمائی میں ہال میں داخل ہونے والے اپنے مہمان خصوصی جام اقبال حیدر اور ہما ایوب کا استقبال کیا۔ خوبصورت پھولوں کے ہاروں سے لدے ہوئے دونوں مہمان شخصیات نے کرسیوں پر تشریف رکھی ساتھ ہی پرنسپل نے سٹیج سیکرٹری کو تقریب شروع کرنے کی اجازت دے دی۔

تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ پیش کئے جانے کے بعد پرنسپل نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پنجاب گروپ آف کالجز کے شاہدرہ برانچ کے پنجاب کالج کی حسین اور بات سے آگاہ کیا اور کہا یہ کالج اہل علاقہ کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔ پنجاب گروپ آف کالجز میں شاہدرہ کالج کو نمایاں مقام حاصل ہے اس کے سالانہ نتائج ہمیشہ شاندار رہے ہیں آج کی تقریب غیر نصابی سگرمیوں کی اہم تقریب ہے جس میں بچے بچیاں اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کرتے ہیں سینئر بچوں نے اس کے بغیر خوبصورت ٹیبلو پیش کرکے نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کہا پھر ملی نغموں کی بارش شروع ہو گئی بچے بچیوں نے وطن عزیز سے کھل کر محبت کا اظہار کیا کشمیری بھائیوں سے محبت اور یکجہتی کے لئے بھی خوبصورت ڈرامہ پیش کیا گیا۔

بھارتی حکومت اور فوج کی ظلم زیادتی کی مذمت کی گئی کشمیری مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی۔آخر میں پرنسپل کالج ایوب خان نے کالج کے روح رواں مہمان خصوصی جام اقبال حیدر اور ڈائریکٹر ہما ایوب کا تعارف کرایا اور ان کی تعلیم کے لئے بے پناہ خدمات کا تذکرہ کیا اس کے بعد تالیوں کی گونج میں جام اقبال حیدر کو خطاب کی دعوت دی گئی۔ جام اقبال حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کالج کے نرپسل ایوب خان اور ان کے سٹاف کی طرف سے نئے آنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں منعقد کی گئی خوبصورت تقریب پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں سالانہ نتائج شاندار آنے پر طلبہ و طالبات کے ساتھ پرنسپل اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور کہا پنجاب گروپ کالجز کی شاہدرہ برانچ بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ اس کو ہم نے مل جل کر پنجاب کی سب سے اچھی برانچ بنانا ہے شاہدرہ کالج قلیل عرصے میں بڑا منفرد مقام حاصل کر چکا ہے بچے بچیاں کمربستہ ہو جائیں۔بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقدانعامات ملیں گے اور وہ ہزاروں میں نہیں لاکھوں میں ہوا کریں گے ہم قوم کے مستقبل کو نتائج بہتر سے بہتر بنائیں گے۔

٭٭٭

مزید : ایڈیشن 1