گورنر پنجاب نے لاہور میں کونڈس کے پہلے سٹورکاافتتاح کردیا

گورنر پنجاب نے لاہور میں کونڈس کے پہلے سٹورکاافتتاح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان اور سپین کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں اور اب تجارتی تعلقات بھی مضبوط ہو رہے ہیں۔لیکن مختلف سیکٹرز میں دو طرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے کے لئے مزید کوشش کی ضرورت ہے۔اس خیال کے پیشِ نظر condis سٹور کے سرمایہ کار نے پاکستان میں ایک Spansih chainکے condis ہائپر مارکیٹ کا آغاز کیا ہے۔پہلے سٹور کا افتتاح 30 اکتوبر 2019 کو کیا گیا۔ افتتاحی پروگرام میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور دیگر حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔گورنرپنجاب چوہدری سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہcondis hypermarket کا پاکستان میں افتتاح ہمارے ملک پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی دلیل ہے جو کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔جب پوچھا گیا کہcondis اپنا نام کیسے پیدا کرے گا توcondis کےCEO چوہدری امانت حسین نے کہا کہ میں condis کو ناصرف ایک  ایسےbrand کے طور پر دیکھتا ہوں جہاں ہر کوئی معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر آسانی کے ساتھ خریداری کر سکے گا بلکہ یہ پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے کامیاب کاروباری تعلقات کی علامت ہے۔

1961 سے کونڈس condis 600 سے زائد ہائپر مارکیٹ کے نیٹ ورک، پیشہ ورانہ عملہ، 6000 لوگوں سے تجاوز کرتے شراکت داراور800ملین یورو کی بلنگ کے ساتھ ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں تبدیل ہو چکا ہے۔ جو پاکستان میں اپنی مختلف پراڈکٹس کے ساتھااپنے کاروبار کے دائر ہ کار کو وسیع تر بناتے ہوئے اپنے صارفین کو ایک چھت تلے معیاری پراڈکٹس کی وسیع رینج فراہم کر رہا ہے۔
ایم ایم عالم روڈ گلبر گ میں 4ہزار مربع فٹ پر مشتمل اپنی نوعیت کا پہلا بڑا condisہائپر مارکیٹ کا منصوبہ صارفین کو شاپنگ کا بہترین موقع دے رہاہے۔اشیاء کی وسیع رینج میں گھریلو ساز و سامان (گروسری)، بیکری آئیٹمز، کھانے پینے کی اشیاء،مشروبات، دودھ کی مصنوعات،سکول اور آفس اسٹیشنری،کھلونے، کھیل کا سامان،کراکری، کاسمیٹکس وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تازہ سبزیوں، پھلوں، گوشت اور sea food کے لئے علیحدہ سیکشن مختص کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہائپر مارکیٹ میں بہتر شاپنگ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے، مرد و خواتین اور بچوں کے فیشن ملبوسات کے لئے بھی علیحدہ سیکشن مختص کیا گیا ہے۔ ہائپر مارکیٹ کے داخلی راستے پر coffee shop/ cafe میں refreshments سے صارفین لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -