لاہور چیمبر دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش رہا ہے‘عرفان اقبال شیخ

لاہور چیمبر دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش رہا ہے‘عرفان اقبال شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (آن لائن) لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ کی سربراہی میں لاہور چیمبر کے وفد نے شوکت خانم کینسر ہسپتال کا دورہ کیا، وفد، جس میں نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین فیاض حیدر، عاطف اکرام، حاجی آصف سحر، نسیم الغنی اور ارشد خان شامل تھے،نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبوں کا دورہ کیا اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کارکردگی کی تعریف کی۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ لاہور چیمبر دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے اور معیشت کے ساتھ ساتھ سماجی ذمہ داریاں بھی ایسے ہی جوش و خروش سے ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی تب تک معاشی طور پر ترقی نہیں کرسکتا جب تک اس کا غریب طبقہ اپنے معاشی مسائل پر قابو نہیں پالیتا، اس سلسلے میں نجی شعبے کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا لاہور چیمبر نہ صرف تجارت و معیشت کے میدان میں سرگرم عمل ہے بلکہ اپنی سماجی ذمہ داریاں بھی بڑے فعال انداز میں ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر ان اداروں سے بھرپور تعاون کرتا آیا ہے جو غریب و نادار لوگوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات مہیا کرنے میں پیش پیش ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کینسرہسپتال کی خدمات کا دائرہ کار پھیلانے اور لوگوں کو اس سلسلے میں شعور و آگہی فراہم کرنے کے لیے لاہور چیمبر ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیا رہے۔ شوکت خانم کینسر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفسر ڈاکٹر فیصل سلطان نے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید :

کامرس -