ادائیگیوں میں دھوکہ دہی کی روک تھام کے لیے ویزا کے نئے اقدامات

  ادائیگیوں میں دھوکہ دہی کی روک تھام کے لیے ویزا کے نئے اقدامات

  



لاہور(پ ر)ویزا Visa نے بارسلونا، اسپین میں Visa CEMEA سیکیورٹی سمٹ2019 میں کئی ایسی جدید سیکیورٹی صلاحیتوں کو متعارف کرایا ہے جن کا مقصد پیمنٹس فراڈ کو روکنے میں مدد دینا ہے،اس طرح Visa نے وسطی و مشرقی یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقا (CEMEA) میں دھوکہ دہی کی روک تھام کے لیے سائبر سیکیورٹی میں اہم اقدامات کیے ہیں۔اس فورم نے مالیاتی اداروں،کے رسک، بزنس اور آپریشنل ڈیپارٹمنٹس کے ماہرین،پروسیسرز اور دیگر پیمنٹ سروس پرووائیڈرز کو ایک جگہ اکٹھا کیا ہے۔نئی پیمنٹ سیکیورٹی خدمات اور صلاحیتیں دھوکہ دہی کے ان خطرات کا سراغ لگا کر،جن کا نشانہ مرچنٹس اور مالیاتی ادارے ہیں، پیمنٹ ایکو سسٹم  کی سا  لمیت کے تحفظ میں مدد دیتی ہیں۔Visa کے کلائنٹس کو یہ نئی صلاحیتیں کسی اضافی لاگت یا کسی دستاویز پر دستخط کیے بغیر دستیاب ہیں۔

CEMEA, Visa کے ریجنل رسک آفیسر ہیکٹر روڈریگوئز نے کہا کہ سائبر جرائم پیشہ لوگ ذاتی معلومات چرا کر اور غلط طریقے سے وہ رسائی حاصل کرتے ہوئے جو صرف کلائنٹس کا استحقاق ہے،با اعتماد تیسرے فریق کی سپلائی چین پر حملہ کرتے ہیں۔Visa کی نئی صلاحیتیں مالیاتی اداروں اور مرچنٹس کو انتہائی اہم سیکیورٹی چیلنجز حل کرنے میں مدد دینے کے لیے پیمنٹ اور سائبر انٹیلجنس،خلاف ورزی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والوں کی معلومات اور قانون کے نفاذ کو یکجا کرتی ہیں۔

مزید : کامرس